اشتہار

عمران خان بلٹ پروف جیکٹ لازمی استعمال کریں اور گاڑی سے باہر نہ نکلیں، پولیس کی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق سیکیورٹی ہدایات میں کہا ہے کہ عمران خان بلٹ پروف جیکٹ لازمی استعمال کریں اور گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔

تفصیلات کے لانگ مارچ سے متعلق پولیس نے پی ٹی آئی کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کر دی ہے ، ذرایع کا کہنا ہے کہ قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کوتحریری طورپر آگاہ کر دیا گیا، وی آئی پی کی سیکیورٹی کےلئےہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ہدایات تحریری طورپرڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم کودی گئی ہیں، جس میں اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اوراسٹیج لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماًاستعمال کریں اور کسی عوامی مقام پرعمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔

ذرائع کے مطابق روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے ، وی آئی پی سیکیورٹی افسراور متعلقہ اداروں سےرابطے میں رہ کرنقل و حرکت کریں۔

لاہور:وی آئی پی کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہو گی جبکہ اسٹیج پرشرکاکی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے،
فہرست کے علاوہ کوئی بھی اسٹیج پر نہیں جا سکے گا۔

جلسہ گاہ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ نہیں ہوگا اور عمران خان کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے۔/

ڈرون کیمرہ اورآتشبازی پرمکمل پابندی ہوگی اور کارکنوں کوکسی عمارت کی چھت پرچڑھنےکی اجازت نہیں ہو گی۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی کال پر ملک بھر سے قافلے راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں