تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

’دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو چند سو لوگ رہ جائیں گے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محاذ آرائی کی سیاست سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، انہوں نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو مغرب کے بعد 500 سے 700 لوگ رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بلاوجہ لوگوں کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کررکھا ہے اگر انہیں اپنی صحت کا خیال نہیں تو بیٹھے رہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 16 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ شامل ہیں، ان کے جلسے میں آٹھ سے دس ہزار سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا گیا ہے، عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -