جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر کہا ہے کہ ان کے فیملی اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد وشمار شیئر کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد وشمار شیئر کیے گئے۔ یہ گمراہ کن اعداد وشمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ کی بہو کے والد، فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف، خاندان سے منسوب کیا گیا۔ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی اور بد دیانتی کے ساتھ اثاثوں کو منسوب کیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اثاثے جنرل باجوہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔ یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے۔ آرمی چیف اور ان کا خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ ہرشہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں