اشتہار

آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات: تحریک انصاف21 نشستوں پر کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 21 نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔

آزادکشمیرمیں بلدیاتی انتخاب کے نتائج ملنے کا سلسلہ جاری ہے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق اب تک پاکستان تحریک انصاف اکیس نشستوں پرکامیابی سمیٹ چکی ہے۔

پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ مسلم لیگ (ن)8 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 5 نشستوں پر میدان مار لیا۔ مسلم کانفرنس ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرائے جا رہے ہیں آج پہلے مرحلے میں مظفر آْباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ 76 لاکھ، 97 ہزار 732 مرد وخواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کیلیے ایک ہزار 322 پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 397 مرد، 387 خواتین اور 530 مشترکہ پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ شامل ہیں۔ ان میں سے 418 کو حساس اور 250 سے زائد کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

آج انتخابی میدان میں 6 سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف، پی پی پی، ن لیگ، جماعت اسلامی، تحریک لبیک اور مسلم کانفرنس شامل ہیں تاہم سب سے زیادہ آزاد امیدوار سامنے ہیں۔

31 خواتین اور900 آزاد امیدوار سمیت 2 ہزار 725 امیدوار مدمقابل ہی۔ں جب کہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں