جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

’عمران خان کے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جب سے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا ہے تب سے پی ڈی ایم والے ذہنی دباؤ میں ہیں۔ کپتان کا کل کا فیصلہ قوم کے لیے بہترین تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تو چاہتی یہی تھی کہ ملک میں انارکی پھیلے لیکن عمران خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا بنے اور ملک کے حالات مزید خراب ہوں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کے پاس اور پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ وفاق کے حکمران عمران خان سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑو کیونکہ پی ڈی ایم ملک کو مزید 8 ماہ اور لوٹنا چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں