منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پر تلوار بردار افراد کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیریلا: بھارت میں خاتون دوست کے 35 ٹکڑے کرنے والا آفتاب پر تلوار برادر افراد نے حملہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شردھا واکر قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پونے والا پر پولیس وین میں لے جاتے ہوئے تلواروں سے مسلح افراد نے حملہ کیا، تاہم ملزم آفتاب اس حملے میں محفوظ رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تلواریں اٹھائے کچھ افراد ملزم آتفاب پر اس وقت حملہ آور ہوئے جب پولیس ملزم کو پولی گرافک اور ڈرگ ٹیسٹ کروا کر واپس لے جارہے تھے، حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم انہوں نے اپنا تعلق ہندو سینا سے بتایا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تقریباً 15 افراد نے گاڑی پر حملہ کیا، یہ لوگ گاڑی کے باہر تلواریں لے کر کھڑے تھے، حملہ آور ایک گاڑی میں آئے تھے جس میں ہتھوڑے اور 4-5 تلواریں ملی ہیں۔

ملزم آفتاب پونے والا اعتراف جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے، ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں