اشتہار

نسیم شاہ نے جیمز اینڈرسن سے موازنہ کرنے پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سے موازنا کرنے پر بیان آگیا۔

قومی ٹیم کے نوجوان اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی، اس دوران ان سے جیمز اینڈرسن کے تجربے سے متعلق سوال کیا گیا۔

20 سالہ فاسٹ بولر سے 40 سالہ انگلش بولر جیمز اینڈرسن سے موازنے سے متعلق سوال کیا گیا جن کا تجربہ نسیم شاہ کی عمر کے لگ بھگ ہے۔

- Advertisement -

قومی بولر نے کہا ہے کہ جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے اور ان کے ساتھ کاؤنٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے انہیں معلوم ہے کہ کس طرح وکٹیں حاصل کی جاتی ہیں۔

پاکستان کو شکست دینے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، جیمز اینڈرسن

انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے آئے ہیں لیکن ہمیں میچ جیتنے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں