اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس اگلے سال پاکستان میں ہو گی کینیڈا ،برطانیہ اور اسٹریلیا نے پاکستان کی میزبانی کی مخالفت کی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ بھارت سمیت ایشیائی ممالک نے پاکستان کی میزبانی کی حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پانچ سو کے قریب وفود شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور دہشت گردی میں کمی آئی ہے، اسپیکر نے کہا کہ کینیڈا ،برطانیہ اور آسٹریلیا نے پاکستان میں دھرنوں کے باعث میزبانی کی مخالفت کی، مگر ان دھرنوں کی وجہ سے ہم اپنا کام نہیں رو ک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے عمران خان اگر قومی اسمبلی کے رکن رہے تو انہیں کانفرنس میں شر کت کی دعوت دی جائے گی۔