اشتہار

شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شہباز گل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کو ہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی راہنما نے میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد الزام لگائے۔

ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے شہباز گل کو نوٹس جاری کیا۔

- Advertisement -

شہباز گل رواں سال 31 جولائی کو لاہور میں پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی کا مبینہ مالی اسکینڈل سامنے لائے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیر ہوتے ہوئے بھارتی کمپنی سے پیسے لیے، وہ کپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے، جب نیب نے ان سے اس متعلق پوچھا تو بتایا کہ میں نے قرضہ لیا ہے، لیکن ٹرانزیکشن پر دیکھا تو معلوم ہوا کہ کنسلٹنسی فیس کے پیسے وصول ہوئے۔

شہباز گل نے سوال کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ کون سی کنسلٹنسی تھی جو بھارت سے آپ کو 14 کروڑ مل رہے تھے، وہ جنوری 2017 تک وزیر پیٹرولیم کے عہدے پر برقرار رہے، اس دوران ن لیگی رہنما کو 3 ٹی ٹیز آئیں جس کے ذریعے 14 کروڑ روپے وصول کیے، ان کو جو پیسہ منتقل ہوا اس کی تمام رسیدیں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی راہنما نے مطالبہ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اپنا اور میں اپنا کاؤنٹ پبلک کرتا ہوں پھر معلوم ہو جائے گا کہ کس کو کہاں سے پیسہ آیا، وہ پٹرول کے وزیر رہے اور گریس بنانے والی کمپنی سے رشوت لے رہے، انہوں نے رشوت کا نام کنسلٹنسی فیس رکھا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں