لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں پہنچنے اور انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگتی رہی تو وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اورخیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کی طرف جائیں گے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔
عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدائیت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں، اگر PDM انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخواہ کےصوبائ انٹخابات کیلئے جائینگے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2022