تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ترکیہ جانے والی پروازوں میں چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی

پاکستان سے ترکیہ جانے والے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں میں چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ترکیہ میں ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری پر پابندی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی آئی اے نے تمام فضائی میزبانوں کو ہدایت جاری کر دی۔

پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر کے زیرِ دستخط نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چھالیہ اور سپاری نے ترکیہ میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے کے تمام فضائی میزبان چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی کی وجہ سے سختی پر عمل درآمد کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ترکیہ میں چھالیہ پر پابندی کی وجہ سے تمام فضائی میزبانوں پر بھی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں پاکستانی شہری کو چھالیہ لے جانے پر ترکیہ میں جیل ہوگئی تھی۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسے رہا کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -