جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج نہ کرنا غلط ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ماہر قانون بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کرنا غلط ہے۔

پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ قانون بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج نہ کرنا غلط ہے جب وارثان موجود ہوں تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے لواحقین کو سپریم کورٹ میں بولنے کا حق دیا جائے تبھی کچھ توقع رکھی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

اعتزاز احسن نے کہا کہ دوسری غلط بات یہ ہے کہ پولیس خود فریق ہے مدعی کیسے بن سکتی ہے جبکہ وقوعہ کینیا میں ہوا اس کا اسلام آباد تھانہ رمنا سے کیا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کا کیس ہی دیکھ لیں ملک بھر میں کیسے مقدمے درج ہورہے ہیں، انہوں نے ایک جگہ تقریر کی چار سو تھانوں میں ایف آئی آر درج ہورہی ہیں۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ایسے ہی عمران ریاض کا معاملہ تھا ملک بھر میں ایف آئی آر درج کی جارہی تھیں، واقعہ ایک جگہ ہوتا ہے اور ملک بھر میں مقدمے بنتے ہیں عجیب مذاق بن گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں