اشتہار

مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے، شہید ارشد شریف کی والدہ کی سپریم کورٹ میں دہائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شہید ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں دہائی دی کہ مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی والدہ اپنے بیٹے کو انصاف دلانے خود وہیل چیئر پرسپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس پرازخود نوٹس کی سماعت کے دوسرے روز والدہ اعلٰی عدلیہ پہنچی اور اپنا موقف بھی پیش کیا۔

- Advertisement -

شہید کی والدہ نے عدالت کو بتایا جس طرح پاکستان سے ارشد کو نکالا گیا وہ رپورٹ میں لکھا ہے، دبئی سے جیسے ارشد کو نکالا گیا وہ بھی رپورٹ میں ہے ، مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔

جسٹس مظاہرنقوی نےکہا آپ کو تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانا ہوگا،جس پر شہید کی والدہ نے کہا تحقیقاتی ٹیم کو بیان پہلے بھی ریکارڈ کروا چکی ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا ارشد شریف کی والدہ دو شہدا کی ماں ہیں، ان کا مؤقف صبر اور تحمل سے سنا جائے، انہوں نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں،حکومت تمام زاویوں سے تفتیش کرے۔

عدالت نے تحقیقات کیلئے دیگر ممالک کی ایجنسیز اور اقوام متحدہ سے بھی رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی اور سماعت کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں