تازہ ترین

گوگل اور ٹک ٹاک کے حوالے سے پاکستانیوں کیلیے خوشخبری

موجودہ دور کمپیوٹر اور سوشل میڈیا ہر ایک کی زندگی کی ضرورت بن چکا ہے گوگل اور ٹک ٹاک کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا جب کہ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ گوگل کا وفد اسی ماہ پاکستان آ رہا ہے۔ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا۔ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔ فیس بُک سے بھی بات چیت جاری ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان کا ہے اور ہم اسی وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ کورونا کے بعد ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی آئی ہے اور پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومیں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل فراڈ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہیکرز پاکستان کی ویب سائٹس پر روزانہ لاکھوں کی تعداد میں حملے کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جو استعفیٰ لینے آئے تھے وہ خود استعفیٰ دیکر چلے گئے۔ 31 مارچ تک ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کرلی جائے گی اور آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -