اشتہار

اسمبلیاں توڑنا طے ہے، دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ اسمبلیوں کو توڑنا طے ہے اور دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔

لاہور میں عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو وہاں پہنچا دیا گیا جہاں سے فوری الیکشن ہی ریسکیو کر سکے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ہمارے بعض ارکان اسمبلی کے تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں، عمران‌ خان

اجلاس میں عمران خان کو سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی کے معاملات جبکہ ماہر قانون بابر اعوان نے قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کے خلاف ریفرنسز کو فوری سننے کا مطالبہ کیا۔

ادھر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہو جبکہ عمران خان کے پی اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل آئندہ چند روز میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں