کراچی: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کراچی سینٹرل جیل کی شہر سے باہر منتقلی زیرغور ہے۔ حیدر آباد جیل پر بھی دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔
سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیل کے باہرسےحملے کے خطرات موجود تھے لیکن یہ علم نہیں تھا کہ دہشت گرد سرنگ سے آئیں گے ، وہ خود سرنگ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ حیدر آباد جیل میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے، سینٹرل جیل کوکراچی سے باہر منتقل کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ غوثیہ کالونی کے اونچے مکانات جیل کی سیکورٹی کےلئے مسمار کیے جاسکتے ہیں۔