اشتہار

پاکستان نے سعودی عرب سے مزید4.2 ارب ڈالر مانگ لئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہونے کے بعد  سعودی عرب سے مزید 4.2 بلین ڈالر مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 6.7 ارب ڈالر پر آگئے ہیں ، جس کے بعد پاکستان نے وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سے سعودی عرب سے مزید تعاون طلب کرلیا۔

پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید چار ارب بیس کروڑ ڈالر حاصل کرے گا، جس میں تین ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے استعمال کیئے جائیں گے اور سعودی عرب سے دیگر پےمنٹ پر مزید ایک اعشاریہ دو ارب ڈالرکا تیل اور یوریا کھاد بھی حاصل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سعودی فنانسنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تک پاکستان کی درخواست پہنچا دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں