منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے ، سلیمان شہباز 2018 میں نیب مقدمات کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ سے پاکستان کےلئے روانہ ہوگئے، سلیمان شہباز،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔

سلیمان شہباز 2018 میں نیب مقدمات کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے ، سلیمان شہباز کا نام والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ کیساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکراپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

اس سلسلے میں سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں