تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

‘کھبی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا’

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سلیمان شہباز کی وطن واپسی کو ‘این آر اوٹو’ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں یوٹیوبرز سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے نواز اور زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو خاندانوں نے سارے اداروں کو کمزور کیا، معاشرہ اس وقت تک تگڑا نہیں ہوتا جب تک انصاف نہ ہو۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ جب حکومت میں آئے تو ہرقسم کا مافیا موجود تھا مگر ایکشن نہیں لےسکے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے کھبی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا، میں تو وزیر اعظم تھا،جنرل (ر)فیض سےتعلق تب تھا جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کردیا

یوٹیوبرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی وطن واپسی کو این آر ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کچھ صرف کرپٹ افراد کے لئے کیا جارہا ہے۔

شہید اینکر ارشد شریف کے کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی خواہش پر ہونی چاہیے۔

عمران خان نے اپنے گفتگو میں ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانی انویسٹ کریں تو پاکستان کو کسی اور ملک سے مانگنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر آباد حملے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر حملے کا ڈھائی ماہ سے پلان کیا ہوا تھا، واقعے کے بعد حملہ آور کی ویڈیو ایک خاص مقصد کے تحت ریلیز کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -