اشتہار

’فیصل واوڈا نے غلط معلومات فراہم کیں وہ عمر بھر کے لیے نااہل ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نثار کھوڑو کی سینیٹر شپ کا نوٹیفکیشن واپس لینا عجیب بات ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نثار کھوڑو کی سینیٹر شپ کا نوٹیفکیشن واپس لینا عجیب بات ہے جبکہ فیصل واوڈا نے غلط معلومات فراہم کیں جس پر وہ عمر بھر کے لیے نااہل ہیں لیکن اب عدالت کہہ رہی ہے کہ وہ سینیٹ جائیں اور استعفیٰ دیں۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ نثار کھوڑو کے ساتھ نا انصافی ہے ایسے فیصلے ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں، سینیٹ الیکشن جائز ہوا، نثار کھوڑو نے سیشن میں شرکت کی تھی۔

- Advertisement -

ریکوڈیک کیس سے متعلق پی پی رہنما نے کہا کہ اس کیس میں افتخار چوہدری کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نثارکھوڑو فارغ

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا۔ فیصل واوڈا سندھ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے کا 10مارچ 2021 کا نو ٹیفکیشن بحال کر دیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا بحالی کے بعد عدالتی فیصلے کے مطابق سینیٹ سے استعفیٰ دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے نثارکھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد نشست پر انتخاب کرایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں