تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کیا نیمار اگلا فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے؟ فٹبالر نے خاموشی توڑ دی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں کروشیا سے اپ سیٹ شکست کے بعد اسٹار فٹبالر نیمار نے اگلے ورلڈ کپ میں موجودگی پر خاموشی توڑ دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فٹبالر نیمار نے میچ کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ اپنے ملک کے لیے دوبارہ ورلڈ کپ کھیلوں گا یا نہیں۔

نیمار نے کہا: ’سچ کہوں تو میں خود بھی نہیں جانتا۔ اس وقت اس بارے میں بات کرنا ٹھیک نہیں۔ ہو سکتا ہے میں غلط سوچ رہا ہوں۔‘

’اس وقت اپنے انجام کی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا لیکن میں کسی چیز کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔‘

فٹبالر نے کہا کہ میں اس متعلق سوچنے کے لیے وقت نکالنا چاہتا ہوں، میں برازیل کے ساتھ کھیلنے کا دروازہ بند نہیں کروں گا اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ میں واپس آؤں گا۔

برازیل کے ڈینی الویز نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں انٹرنیشنل کھیلوں سے ریٹائر ہو جاؤں گا مگر کلب کی سطح پر کھیلتے رہنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -