اشتہار

اسمبلیاں توڑنا یہ اعتراف ہوتا ہے کہ حکومت چلا نہیں سکے، شاہد خاقان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا اس بات کا اعتراف ہوتا ہے کہ حکومت چلا نہیں سکے، لوکل گورنمنٹ کا نظام کسی بھی صوبے میں کامیاب نہیں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں توڑنے پر وہاں انتخابات ہوجائیں گے جبکہ دیگرصوبوں اور وفاق میں انتخابات وقت پر ہوں گے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کی وجوہات ہونی چاہئیں، اسمبلیاں توڑنا یہ اعتراف ہوتا ہے کہ حکومت چلا نہیں سکے، تمام بڑی جماعتوں کے پاس حکومت چلانے کا تجربہ ہے۔

- Advertisement -

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یہاں سیاستی جماعتوں میں جمہوریت نہیں، دنیا میں کسی سیاسی جماعت کا اندرونی ڈھانچہ جمہوری نہیں ہے، پارٹی میں انتخابات سے ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندانی نظام پر پارٹیوں میں انٹری پوائنٹ مل جاتا ہے، اسحاق ڈار کے آنے اور مفتاح اسماعیل کے جانے کامعاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز مشرف نے بلدیاتی نمائندوں کو بہت سار ے اختیارات دیے لیکن یہ تجربہ کامیاب نہیں رہا، لوکل گورنمنٹ ملک کے کسی صوبے میں کامیاب نہیں ہوئی،

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے کے لئے قومی و صوبائی اسمبلیوں کا اتفاق ہونا چاہیے، ہمارا نظام حکومت اس طریقے سے نہیں چل رہا، سیاسی قیادت کو ماضی کو چھوڑ کر قومی مفاد میں سوچنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں