جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

آزادی صحافت میں پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

آزادی صحافت میں پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے اور رینکنگ 145 سے بڑے کر 157 ہوگئی ہے۔

رپورٹر ودھ آؤٹ بارڈر نامی تنظیم نے آزادی صحافت پر گلوبل رپورٹ 2022 جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی آزادی صحافت میں تنزلی ہوئی ہے اور اس کی رینکنگ 145 سے بڑھ کر 157 ہوگئی ہے۔

جاری کردہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے 180 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کی بھی اس فہرست میں تنزلی ہوئی ہے اور اس کی رینکنگ 142 سے بڑھ کر 150 پر چلی گئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت میں ناروے پہلے، ڈنمارک دوسرے، کینیڈا 19 ویں اور برطانیہ 24 ویں نمبر پر ہے۔ امریکا اس فہرست میں 42 ویں نمبر پر موجود ہے جب کہ جاپان کی درجہ بندی 71 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹر ودھ آؤٹ بارڈر کی جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ اشرافیہ کی طرف سے میڈیا پر وسیع کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمے داریوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور گزشتہ دس سال کے دوران درجنوں صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

چند ماہ قبل پاکستان کے سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا جس کی تحقیقات جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں