اشتہار

حکومت کا نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بریت کے بعد عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے قبل مریم نواز کی واپسی ہوگی اور نوازشریف کی واپسی کااعلان لندن سے ہوگا، نواز شریف جنوری میں واپس آئیں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ حکومتِ پاکستان نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا تھا ، سفارتی پاسپورٹ 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس کی جانب سے پاسپورٹ نواز شریف بھجوایا گیا تھا۔

واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سزا کے حوالےسے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کی سزامعطل کرنے پر غور کررہی ہے، حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزاکم،معطل یاختم کرسکتی ہے، ایک بےگناہ آدمی کو سزا ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں