منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی بے نقاب، ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جوہرٹاؤن لاہور دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عمران محمود نے تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ بزدلانہ حملے میں بھارتی ایجنسی ‘را’ کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے، بھارتی خفیہ ایجنسی کے تین ایجنٹوں سنجےکمار تیواری، وسیم حیدرخان اور اجمل کے ریڈوارنٹ انٹرپول سے جاری ہوچکے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ  پیٹرپال نامی دہشت گرد نے جوہر ٹاؤن دھماکے کو سپروائز کیا، جو بھارتی ایجنسی را کے ساتھ رابطے میں تھا، پیٹر کے ساتھ اس کا اسسٹنٹ سجاد حسین بھی پکڑا گیا تھا۔ پیٹر کی نشاندہی پر تیسرے دہشت گرد ضیااللہ کو گرفتارکیا گیا، پانچ روز بعد عید گل اور اسکی بیوی عائشہ گل کی گرفتاری کے بعد سمیع الحق کا پتہ لگایا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ضیااللہ اپنے بھائی سمیع الحق کے ذریعے پیسے بھجواتا تھا،خفیہ اطلاعات پر سمیع الحق کو بلوچستان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتارکیا گیا،جب اسے گرفتارکیا گیا تو اسکےساتھ اسکےرشتےدارعزیراکبربھی تھا،عزیراکبراسکا اسسٹنٹ اورہر کام میں اسکے ساتھ شامل تھا،انہوں نےگاڑی کی ڈگی میں200کلوگرام موادرکھا ہوا تھا۔

عمران محمود نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد تفتیش سے پتا چلا کہ یہ دو ہزار بارہ سےرا کا ایجنٹ تھا اور پاکستان میں را کے کہنے پردہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

رانا ثنااللہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجسنی کے ایک اور ایجنٹ نوید اختر بھی ہے، جو کہ اسکل لیبر اور پاکستان سے تعلق رکھتا ہے، اسے بھی را کے ایجنٹ سلیم شیخ نے اپروچ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیل سے رہائی دلاتے ہیں، بھارت نے ان لوگوں کو مختلف چینل کےذریعےپیسے بھی دیئے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نوید اخترنے رہائی کیلئے پاکستان کیخلاف کام کرنے کی حامی بھری، بعد ازاں نوید اختر نے پاکستان میں مزید دہشت گرد کارروائیاں کیں،نوید کو عزیراور سمیع الحق کی گرفتار کا پتہ نہیں تھا اس لیے وہ طے کردہ وقت پر شاہدرہ لاہور پہنچا تو پکڑلیا گیا۔

یاد رہے کہ 23جون2021 لاہورکے جوہرٹاؤن میں ایک گاڑی میں دھماکا ہواتھا، جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور 22 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں