جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈیموں کی تعمیر میں مشکلات حائل ہیں، مرتضیٰ مغل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر میں مشکلات حائل ہیں، جنھیں دور کرنے کی کوششوں کے ساتھ جوہری بجلی گھروں کی تعمیر پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کا بحران حل ہونے سے ملکی معیشت ترقی کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدانوں نے کالا باغ ڈیم کے تکنیکی معاملہ کو سیاسی بنا کر ملکی سلامتی سے جوڑ دیا ہے جبکہ دیامر بھاشا ڈیم 2006سے التواء کا شکار ہے، جسکی لاگت اب چودہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، دیامر بھاشا ڈیم کی غیر موجودگی میں ملک نہ صرف 4500میگاواٹ بجلی سے محروم رہے گا بلکہ تربیلا ڈیم کی عمر میں بھی پینتیس سال کااضافہ ہو سکے گا نہ سیلاب کی روک تھام ممکن گی۔

انہوں نے زور دیا کہ توانائی کے دوسرے سب سے سستے زریعے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر ضروری ہے، پُر امن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستان کی استعداد، تجربہ، صلاحیت اورحفاظت کا معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں، سینکڑوں جہاز اور آبدوزیں جوہری توانائی سے چل رہی ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ اکتیس ممالک میں چار سو تیس ایٹمی پاور پلانٹس کام کر رہے ہیں جبکہ ستر زیر تعمیر ہیں اسلئے چند حادثات کواسکے خلاف جواز بنا کر پاکستان میں توانائی کے اس زریعے کے پھیلاﺅ کو روکنا غلط ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں