جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

پاکستان اور تاجکستان کے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور تاجکستان کے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد اور دوشنبے کو سسٹر سٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر آج دستخط ہوں گے، کابینہ نے ایم او یو پر دستخط کے لیے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کرلی۔

ایم او یو سے دونوں ممالک کے شہروں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ دونوں شہروں کے اداروں اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ دیا جا سکے گا۔

- Advertisement -

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کا استقبال کیا جبکہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں