ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نجی دوا ساز کمپنی منشیات بنانے اور اسمگلنگ میں ملوث نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں نجی دوا ساز کمپنی منشیات بنانے اور اسمگلنگ میں ملوث نکلی اے این ایف نے کمپنی مالک سمیت تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں نجی دوا ساز کمپنی منشیات بنانے اور اس کی اسمگلنگ میں ملوث نکلی جس کی اطلاع پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے مالک سمیت تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کمپنی دیگر فارما کمپنیوں سے کیٹا مائن خرید کر منشیات بناتی اور فروخت کرتی تھی۔ اس آپریشن کے دوران 50 کلو کیٹامائن اور دو گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 726 گرام آئس برآمد کرلی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ کارگو پر نیوزی لینڈ، لندن بھیجے جانے والی جیکٹس سے بھی منشیات برآمد کی گئی ہے جن میں ساڑھے 8 کلو گرام کیٹا مائن، 3 کلو ہیروئن اور ایک کلو 290 گرام آئس شامل ہے۔

اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں