20.4 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

لاہورکی احتساب عدالت کے باہر سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ پرویز الٰہی نےکہا ہے کہ عثمان بزدارساری خرابیوں کے ذمہ دارہیں۔

اس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال سے زیادہ صوبےکی خدمت کی میرا ضمیرمطمئن ہے، ہم نے صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بہترین گڈ گورنس تھی، کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، میں دوستوں ‍کا احترام کرتا ہوں، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، یہ ہر کسی کے اپنے ظرف کی بات ہے، میں نےکبھی کسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اس صوبے کی خدمت کی ہے، لیکن جب کوئی مجھ پر تنقید کرتا تو اس کا مطلب وہ پاکستان تحریک انصاف اور اسکے بیانیے پر تنقید کررہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب میں تحصیل ناظم بنا اس وقت چوہدری پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ نہیں تھے، میں دوسری بار بھی تحصیل ناظم منتخب ہوا، جب میں ہار گیا تو منتخب کیسے ہوا، ہم نے صوبے میں ہر ضلع کو فنڈز جاری کیے، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی اس لیے دوبارہ منتحب ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں