منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

امیر قطر نے میسی کو اعلیٰ اعزاز اور خطاب سے نواز دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کو ورلڈ کپ کا فاتح بنانے والے کپتان لیونل میسی کو امیر قطر نے ارجنٹائن کا جنگجو قرار دیتے ہوئے انہیں روایتی جبہ پہنایا۔

گزشتہ روز قطر میں ایک ماہ تک اپنی رنگینیاں بکھیرنے والا دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ ارجنٹائن کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے اور مجموعی طور پر تیسری بار عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

- Advertisement -

فائنل کے بعد اختتامی تقریب ہوئی جس میں لیونل میسی نے اپنے خوابوں کی تعبیر پاتے ہوئے فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کو اٹھایا لیکن اس سے قبل قطر نے میسی کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی دینے سے قبل انہیں عربوں کا مخصوص جبہ پہنایا گیا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے میسی کو ارجنٹائن کا جنگجو قرار دیتے ہوئے انہیں جبہ پہنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا، میسی کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

واضح رہے کہ جبہ عربوں کے شاہی انداز اور وقار کی علامت ہے۔ عرب جنگجو اسے فتح کے بعد پہنتے تھے۔ عرب ثقافت میں جبہ احترام اور روایت کا عکاس ہے۔ جو موجودہ دور میں صرف کسی شخصیت کو اعلیٰ اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں