جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شاہین شاہ آفریدی نئی زندگی کی شروعات کب کر رہے ہیں؟ تاریخ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ سے قبل اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گے اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر آئندہ ماہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی زندگی کی نئی شروعات کرنے جا رہے ہیں اور وہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی انشا شاہد کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد کی جائے گی جس کے لیے دونوں خاندانوں کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔

- Advertisement -

انشا کے والد سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی تصدیق کردی ہے کہ شاہین آفریدی اور ان کی بڑی صاحبزادی انشا آئندہ ماہ 3 فروری کو نکاح کے مقدس بندھن میں بندھ جائیں گے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ نکاح کی تقریب کراچی میں ہوگی اور نکاح آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگا۔ باقاعدہ شادی کی تقریب اور رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد شاہین آفریدی لاہور پہنچ کر پاکستان سپرلیگ کی تیاریوں کے لیے لاہور قلندرز ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے ان دنوں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے اور ان کا ری ہیب جاری ہے۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا شاہد کا رشتہ گزشتہ سال مارچ میں طے پایا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں