پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’حکمرانوں کا اپنی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈالنا قبول نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے رات 8 بجے ریسٹورینٹ بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے توانائی بچت پروگرام کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رات 8 بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری کابینہ تو ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے۔ یہ اپنی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزرا نے حکومت کی توانائی بچت مہم کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مارکیٹس اور ریسٹورنٹ رات 8 بجے بند کرانے کا اعلان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں بازار اور ریسٹورینٹ رات 8 بجے جب کہ شادی ہال رات 10 بجے بند کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں