اشتہار

گولڈن اقامہ، یو اے ای کے شہریوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے گولڈن اقامے حاصل کرنے کے لئے مزید چھ زمروں کو شامل کرلیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق سرکاری ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے گولڈن اقامے میں مزید چھ زمروں کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

حکام کے مطابق جن چھ نئی کیٹگریز کو گولڈن اقامہ حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی, ان میں ممتاز اسکالرز اور مذہبی رہنما شامل ہوں گے، مگر امیدواروں کو ثقافت اور نوجوانوں کی وزارت یا متعلقہ مقامی حکام کی جانب سے سفارشی خط پیش کرنا ہو گا۔

- Advertisement -

نئے زمرے میں صنعت اور چوتھے صنعتی انقلاب کے شعبوں کے منفرد ماہرین کو بھی گولڈن اقامے کے لیے منتخب کیا جائے گا، اس کے لیے بھی امیدواروں کو وزارت صنعت و ٹیکنالوجی یا متعلقہ مقامی حکام سے سفارشی خط پیش کرنا ہوگا۔

اسی طرح نئی کیٹگریز میں تعلیمی شعبے کے ماہرین کو بھی گولڈن اقامہ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا بشرطیکہ وزارت تعلیم و تربیت یا ابوظبی محکمہ تعلیم سے سفارشی خط پیش کریں، اس کے لئے ان کے پاس ابوظبی یا امارات میں تعلیم کے حوالے سے موثر پرمٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

جن امیدواروں کو گولڈن اقامے کی منظوری دی جائے گی۔ ان کا اقامہ 10 سال کے لیے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: کافی پر ریسرچ کے لیے اہم اعلان

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے گولڈن اقامے کے حوالے سے جو ضوابط جاری کیے تھے ان پر ستمبر سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ابتدا میں سات کیٹگریز میں شامل افراد کو گولڈن اقامہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ابوظبی میں سرمایہ کاروں اور منفرد صلاحیت کے حامل افراد کو طویل مدتی گولڈن اقامہ دیا جا رہا ہے، اس کا مقصد انہیں آئندہ برسوں کے دوران ابوظبی میں رہنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں