اشتہار

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے رات گئے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے رات گئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا؟ اس حوالے سے تاریخ کا تعین کرنے کے لیے بلیغ الرحمٰن نے آج 12 بجے گورنر ہاؤس میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر لیگی رہنما شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق صورتحال پر غور کیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کی تاریخ کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں گورنر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے گورنر کی برطرفی کے لیے صدر اور وزیراعظم کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں