تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رات گئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے اقدام کو عدالت میں چلینج کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اس اقدام کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر بلیغ الرحمٰن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخوست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کیا اور پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران اعتماد کے ووٹ کا حکم دیا جب کہ اعتماد کا ووٹ نئے اجلاس میں ہی لیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے گورنر کے اس اقدام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب بھی وزیراعلیٰ ہیں اور کابینہ بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پرویز الہٰی نے گورنر کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

رات گئے ہی وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر اجلاس ہوا تھا جسمیں اسپیکر پنجاب اسمبلی، ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر نے شرکت کی تھی اور اقدام کو عدالت میں چلینج کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور رات ہی پرویز الہٰی کے وکلا نے پٹیشن بھی تیار کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں