ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سپیکر محمود جان پر فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان پشاور میں لائیو اسٹاک کی ایک تقریب میں شریک تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق تقریب کے دوران مسلح افراد حجرے میں آئے اور فائرنگ کر دی۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد با آسانی فرار بھی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں