15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ہونہار طالبعلم نے مائن کرافٹ سے پوری یونیورسٹی کھڑی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے ہونہار طالب علم نے سینڈ باکس ویڈیو گیم مائن کرافٹ کے ذریعے ایک پوری یونیورسٹی کی عمارت ہی کھڑی کردی ہے۔

یہ طالبعلم ساؤتھ ڈکوٹا اسکول آف مائنز اینڈ ٹیکنالوجی کا طالبعلم جیکسن چینیے ہے جس نے بڑی جانفشانی سے یہ کام انجام دیا ہے اور مائن کرافٹ پر بنائی گئی یونیورسٹی کے کیمپس میں تمام عمارتوں اور تفیصلات کو بھی ڈیزائن کیا ہے۔

کمپیوٹر انجینیئرنگ کے طالبعلم جیکسن نے حیران کن تفصیلات پر مبنی کمپیوٹر ماڈل بنایا ہے۔ ان کے پراجیکٹ میں یونیورسٹی کی عمارت کی جزیات پر بھی توجہ دی ہے اور تجربہ گاہیں، دفاتر، کتابیں اور فرنیچر وغیرہ کو بھی اس شامل کیا ہے۔

- Advertisement -

جیکسن کا کہنا ہے کہ مائن کرافٹ کوئی عام نہیں بلکہ ایک غیرمعمولی گیم ہے اور وہ یہ گیم بچپن سے کھیل رہے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ نئے طلبہ و طالبات کے لیے یہ ایک بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ پوری جامعہ اور اس کے ایک ایک گوشے کی تفصیل معلوم کرسکتے ہیں۔ اس طرح مائن کرافٹ کیمپس سے انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں بہت آسانی ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائن کرافٹ میں بنایا گیا یہ ڈیزائن اوپن سورس کی طرح جسے طلبا و طالبات استعمال کرکے اس میں اپنی معلومات اور تفاصیل شامل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں