اشتہار

عامر لیاقت نازیبا تصاویر وائرل کیس : دانیہ شاہ مزید مشکل میں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عامر لیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر عدالت نے کیس کی تفتیشی افسر کو26دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے کیس کی تفتیشی افسر عارفہ سعید کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا ہے۔

- Advertisement -

سماعت کے موقع پر دلائل دیتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ پر لگائے جانے والے الزامات سراسرجھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے23دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو17دسمبرکو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا، عامر لیاقت مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے دانیہ شاہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں : ’دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت جو موبائل ملا وہ نیا ہے‘

دوسری جانب دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں