جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا حکومت و اپوزیشن کو ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے ملک کی خاطر سیاسی و مذہبی تنظیموں کو ایک جگہ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں گول میز کانفرنس ہوگی جس کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے حکومت، اپوزیشن اور مذہبی قائدین کو دعوت ناموں کا اجرا کیا جائے گا۔

ذرائع جماعت اسلامی کا بتانا ہے کہ عام انتخابات سے قبل نفرت انگیز اور اشتعال انگیز خطابات اور فضا کو کم کرنا ہے، معاشی و اقتصادی استحکام کے لیے سیاسی فضا کا بہتر ہونا ضروری ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ملک پر اس وقت ایک ٹرائیکا مسلط ہے، سراج الحق

گول میز کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کو دعوت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ علامہ ساجد نقوی، پروفیسر ساجد میر، راجہ ناصر عباس اور آفتاب خان شیرپاؤ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

گول میز کانفرنس 28 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں