تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملک پر اس وقت ایک ٹرائیکا مسلط ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اس وقت ایک ٹرائیکا مسلط ہے، اس ٹرائیکا کی نااہلی نے ملک کو بستر مرگ پر ڈال دیا۔

کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن)، سندھ میں پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، ان حکومتوں کی بدانتظامی کی وجہ سے معیشیت تباہ ہو چکی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سچ نہیں بول رہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم ووٹ کے ذریعے کرپٹ افراد اور جماعتوں کا احتساب کرے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی ریزرو محض سات بلین ڈال رہ گئے ہیں، خوراک اور ادویات اب درآمد بھی نہیں ہو پا رہے، ایل سی بند ہونے کی وجہ سے ضروری اشیا کے جہاز نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں کون ذمہ دار ہے، سب ایک دوسرے پر بوجھ دال رہے ہیں، اس خطرناک صورتِ حال میں بھی مرکز اور صوبوں کا آپس میں تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں، سیاسی قوتیں انتہائی غیر سنجیدہ ہیں، باہمی جھگڑوں کی وجہ سے ملک کا مسلسل نقصان ہو رہا ہے، سیاسی انتشار، مہنگائی اور بدامنی کی وجہ سے 9 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور نہ پی ڈی ایم کا، یہ سب کرپٹ ہیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کر رہا ہوں کہ عوام کے سامنے سیلاب میں جمع ہونے والے فنڈ کی تفصیلات رکھی جائیں، اگر حکومت نے اپنی ذمہ داری نہ نبھائی تو عوام ان کے دروازوں پر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -