23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

حملے کا خطرہ؛ امریکی سفارتخانے کے اسٹاف کیلیے سکیورٹی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے اسٹاف کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا جبکہ ان کے عوامی اجتماعات میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اسٹاف کو معروف ہوٹل جانے سے منع کیا، ہدایت ممکنہ حملے کے پیشِ نظر جاری کی گئی۔

اسٹاف پر معروف ہوٹل میں ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی پر الرٹ جاری کیا گیا جبکہ اطلاعات ہیں کہ اسٹاف پر چھٹیوں کے دوران حملہ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی سفارتخانے کے مطابق سکیورٹی کے باعث اسلام آباد کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے، عملہ چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔

مزید برآں سفارتخانے نے اسٹاف پر عوامی اجتماعات میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں خودکش دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ شہید اہلکار کی شناخت عدیل حسنین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا، ٹیکسی کے رکتے ہی دھماکا ہوا، خودکش حملہ آور کا جسم مکمل طور پر اڑ گیا جب کہ گاڑی میں بیٹھے دوسرے شخص کا آدھا جسم اڑا، خودکش بمبار کے جسمانی اعضا اور گاڑی کے پارٹس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں