پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

سیالکوٹ : تین خواجہ سراؤں کے قاتل کا 14سال بعد بھیانک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : سال2008 میں قتل ہونے والے تین خواجہ سراؤں کے ورثاء کو 14 سال بعد انصاف مل گیا، عدالت نے قاتل کو 3بار سزائے موت سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی عدالت نے 3 خواجہ سراؤں کے قاتل کو 3 بار سزائے موت دینے کا حکم جاری کردیا، سزائے موت کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم احمد بلال کی جانب سے5لاکھ روپے مقتولین کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ رقم کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مجرم احمد بلال نے ذاتی رنجش پر سال 2008 میں فائرنگ کرکے خواجہ سرا مظہر، عبدالجبار اور عامرشہزاد کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سزا یافتہ مجرم احمد بلال پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور سابق وزیر صنعت و تجارت و افرادی قوت اجمل چیمہ کا بیٹا ہے۔

مجرم نے سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کی حدود میں 2008میں تہرے قتل کی واردات کی اور فوری طور پر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے مجرم کو انٹرپول کے ذریعے امریکا سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں