اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری نے سیاستدانوں کو خبردار کیا ہے کہ ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے،یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور چوہدری کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کرپاکستان کی بات کریں، پاکستان کی بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی، اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کو کہ دیا ہے کہ اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے،بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں،وہ طاقتیں خطے میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں ، وقت آگیا کہ دشمن ممالک کےسامنے ریٹ بڑھانےوالوں کیخلاف سخت رویہ اختیار کیا جائے۔

- Advertisement -

ملکی سیاسی ومعاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے،آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں اور عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: استعفے منظور نہیں کرتے تو سپریم کورٹ جانا پڑے گا، فواد چوہدری

صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ عوام نے منتخب کیا وہ دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں؟ انہوں نے صرف تنخواہ ،دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں، سب کو خبردار کررہا ہوں کہ ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے، یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی، ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا، اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں