جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی پی مصلحت کا شکار رہی تو 6 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینٸر قانون دان چوہدری اعتراز احسن کہتے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی اسی طرح مصالحت پر چلتی رہی تو  اس بار پنجاب میں چھ سیٹیں بھی نہیں ملیں گے۔

یہ بات انہوں نے ہائی کورٹ بار میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی نئی سوچ تھی جو نیلسن مینڈیلا کی تھی۔

چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بی بی کے خلاف پنجاب میں تقاریر کیں تھیں اس کے باوجود ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا مگر نوازشریف نے پھر بھی آصف علی زرداری کے خلاف کیس بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصالحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے بڑے مخالف ہیں، یہ ہمارے سگے نہیں ہوسکتے یہ ہمارے جیالوں کے خلاف ہیں اور پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے۔

اگر ہم اب بھی مصالحت پر قائم رہے تو پہلے پنجاب سے چھ سیٹیں نکلی تھی اب کی بار وہ بھی نہیں نکلیں گی اگر اسی طرح چلتے رہے تو صوبے میں مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کا ہی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں