جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

شعیب ملک نے شاہد آفریدی کو مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں بھی سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سرفراز احمد کو ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل کرنا لالہ کا اچھا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں بھی شامل کرنا چاہیے میں یہی مشورہ دوں گا کہ سرفراز کو وائٹ بال ٹیم میں بھی شامل کریں کیونکہ وہ مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور ورلڈ کپ بھی قریب ہے۔

- Advertisement -

شعیب ملک نے بابر اعظم کی سنچری کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سرفراز کی چار سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔ 2019 کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں، انہوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں آنے کے بعد 86 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی وہ 14 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 196 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 161 رنز کی کیپٹن اننگ کھیلی۔

یہ پڑھیں: سرفراز احمد نے معین خان اور راشد لطیف کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی مہمان ٹیم نے دوسرے روز بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں