بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

تھر کول واٹر پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے تھر کول واٹر پراجیکٹ میں ایک ارب 29 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے تھر کول واٹر پراجیکٹ میں ایک ارب 29 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہے اور محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری کو خط لکھ کر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے نیب حکام کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ میں کتنی رقم خرچ ہوئی اور کام کے بل کس نے پاس کیے؟ یہ تمام ریکارڈ دیا جائے۔ اس کے علاوہ بل پاس کرنے والے افسران کے نام اور رقم کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔

- Advertisement -

نیب نے مذکورہ منصوبے میں سال 2016۔17 کے دوران خرچ رقم کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو خط لکھے جانے کے باوجود تاحال وہاں سے کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں