23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، سونا بھی مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں معاشی و مالیاتی بحران برقرار رہنے کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آج سے17روز قبل شروع ہونے والا اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھتی چلی گئی جبکہ روپیہ اب تک مستحکم نہ ہوسکا۔

ڈالر کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جب کہ کاروبار کے تیسرے روز بھی روپے کی بے قدری جاری رہی اور ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 226 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوکر235 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 235.50 پیسے ہے جب کہ گزشتہ روز ڈالر 226.35 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 523 پوائنٹس گر کر 39 ہزار279 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس سے قبل عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھادی گئی اور ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 82 ہزار800 کا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں