اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

چین ودیگر ممالک میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کے بعد بیرون ملک سے پاکستان آئے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پڑوسی ملک چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کووڈ وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے بعد حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آئے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے مسافروں کی اسکریننگ سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس حوالے سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پربیرون ملک سے آنیوالوں کی سخت نگرانی کی جائے۔ مشتبہ بیمار شخص کا فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ آر اے ٹی ٹیسٹ کرے۔

- Advertisement -

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کی ہر صورت اسکریننگ کی جائے۔ مسافر مزاحمت کرے تو سی اے اے ویجیلنس عملہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی معاونت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے اسپتال کورونا مریضوں سے بھرگئے

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے حکمنامے کو فوری نافذ العمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری ہدایات پر بلا تاخیر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں