اشتہار

پی آئی اے پر یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئر لائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی، ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، فلائٹ انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنل سمیت مختلف امور کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے ی۔

پی آئی اے کے کامیاب آڈٹ کے بعد ایاسا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ آڈٹ سے مطمئن ہونے کے بعد سی اے اے کا آڈٹ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایاساکی ٹیم کے مطمئن ہونے کے بعد یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کا فلائٹ آپریشنل بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر لائن نے ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں