13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی : نئے سال کی خوشی میں فائرنگ سے 15 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سال نو کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 14 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعات کراچی کے علاقوں کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، عزیز آباد، پرانا گولیمار اور درخشاں میں پیش آئے۔

سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ قبل ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔ کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اس دوران منچلے افراد کی جانب سے بے تحاشا فائرنگ بھی کی گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صدر اورگارڈن میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد، لائٹ ہاؤس 2،حسین آباد میں ہوائی فائرنگ سے ایک، بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ سے ناظم آباد پل پر ایک شخص، لیاقت آباد 4نمبر میں ایک شخص جبکہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوراجی اور ایکسپو سینٹر کے قریب ہوائی فائرنگ سے 2افراد، سہراب گوٹھ  میں ایک شخص اور آئی سی آئی پل کے قریب ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

علاوہ ازیں گلشن ڈویژن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کارروائی ہوائی فائرنگ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، دو ملزمان کو گلشن اقبال اور ایک ملزم کو شارع فیصل سے گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں